کراچی سے نکلے ہوئے سائیکلسٹ گروپ پنجاب اور کے پی سے ہوتا ہوا پاراچنار پہنچ گیا

5

پاراچنار، 20 مئی(اے اے):کراچی سے نکلے ہوئے سائیکلسٹ گروپ پاراچنار پہنچ گیا ہے،مذکورہ گروپ کے  سائیکلسٹ کراچی سے نکل کر پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے پاراچنار پہنچ گئے ہیں۔

سائیکلسٹوں کا کہنا ہے کہ پاراچنار جیسے سرسبز علاقے کو سیاحتی درجہ دیا جائے کیونکہ کوہ سفید کے احاطے میں سیاحوں کے لئے بہترین علاقے شامل ہیں مگر حکومت ان علاقوں میں سوات، گلگت، چترال کے طرح سیاحوں کے لئے ریسٹ ہاؤس تعمیر کیا جائے تاکہ سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے دوسرے طرف پاراچنار کے لوگ مہمان نواز اور تعلیم یافتہ ہیں اور علاقے میں سکولوں کے علاوہ گرلز اور بوائے کالجوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موجود ہیں مگر دیہی آبادیوں میں کوئی پارکنگ اور سپورٹس گراؤنڈ نہیں ہیں۔