ایبٹ آباد؛ٹھنڈیانی روڈ کالا پانی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ، 2 افراد جانبحق

37

ایبٹ آباد،05مئی(اے پی پی):ٹھنڈیانی روڈ  کالا پانی  کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق ہو گئے ہیں۔

گاڑی میں لاہور کے 05 افراد سوار تھے جن میں شاہزیب اور ایک خاتون ثمر بی بی  جان بحق جبکہ ،سونیا دختر اسلم ، سجاد ولد شوکت ، مسمات حنا بی بی دختر اسلم زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیا ہے جبکہ کچھ زخمی بے نظیر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔