بلدیاتی انتخابات کے لئے متعین ڈیوٹی افسران اور عملہ انپے فرائض قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں تاکہ پرامن انتخابات کے انعقاد کویقینی بنایا جاسکے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید نذیر احمد حریفال

7

پشین ، 17 مئی (اے پی پی ):  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید نذیر احمد حریفال نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنوں پر متعین ڈیوٹی افسران اور عملہ انپے فرائض قومی فریضہ سمجھ کر اور انتہائی ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ غیر جانبدار شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کویقینی بنایا جاسکے ۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول مچان  اور ایلمنٹری گرلزکالج میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پریزائیڈنگ افسران کے ٹرینگ سیشن کے  معائنہ کے دوران کہی۔