سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا تحفہ دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ایوان صنعت و تجارت کراچی میں خطاب

6

کراچی ۔20مئی  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو ایوان صنعت و تجارت کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا تحفہ دیا ہے۔ گزشتہ 4 برسوں میں ڈالر 115 سے 189 تک پہنچا۔ قوم پوچھتی ہےکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کے بعد دوبارہ کیوں شروع ہوئی؟  وزیر اعظم نے کہا کہ لگژری اشیاء پر پابندی لگائی تاکہ روپیہ مستحکم ہو ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ ہمیں سولر اور ونڈ انرجی کی طرف جانا پڑے گا۔