سکھر؛ تیز آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش،متعدد کھنبے اور درخت گر گئے

39

سکھر،04مئی(اے پی پی ):سکھراور گردونواح میں تیز آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش ہونے سے متعدد کھنبے اور درخت گر گئے ہیں۔

 رات ایک بجے سکھر سمیت اندرون تیز آندھی اور مٹی کا طوفان آیا اس کے ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی ۔اندھی کے باعث بجلی کے کھنبے اور درخت گر گئے اور کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئےجبکہ کچے مکانوں کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔