سکھر؛ سابق ایم پی اے مرحوم انور خان مہر کے صاحبزادے کو برادری کے سربراہ کی پگ پہنا دی گئی

12

سکھر،19مئی(اے پی پی): پیپلز پارٹی  کے سابق ایم پی اے انور خان مہر کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے بیرسٹرمحمدویرم خان مہر کو برادری کے سربراہ کی پگ پہنائی گئی، یہ پگ گاؤں آباد مہر کی برادری کی جانب سے پہنائی گئی۔

 تقریب میں وڈیرہ عبد الکریم مہر، وڈیرہ امتیاز احمد مہر، ایاز احمد مہر، نعمت اللہ مہر، حاجی مشتاق احمد مہر اور برادری کی دیگر اہم شخصیات سمیت گرد و نواح کے علاقوں کے معززین اور گاؤں کے عام لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔