سکھر: ایس ایس پی سنگھار ملک  کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ

26

 سکھر،2مئی(اے پی پی):  چاند رات اور عیدالفطر کے ایام کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کے پیشِ نظر ایس ایس پی سنگھار ملک کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ایس ایس پی سنگھار ملک  نےخود روزے اور شدید گرمی میں اپنے جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے  شھر بھر کا موٹرسائیکل پہ گشت کیا۔

 شہریوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پولیس اقدامات کی تعریف کی گئی اور ایس ایس پی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر ایس ایس پی نے شہر کی صورتحال اور سیکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا جبکہ تعینات افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

فلیگ مارچ  کا آغاز ایس ایس پی آفس سکھر سے شروع ہوا جو مختلف مقامات سے ہوتا ہوا شہید گل حسن تگڑ چوکی پہ اختتام پذیر ہوا بعدازاں چوکی کے باہر شہید اے ایس آئی گل حسن تگڑ کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کی اور دعا کی گئی۔

اس موقع پر ایس ایس پی سنگھار ملک کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنانا ہے۔