شجاع آباد؛ڈینگی اور کوویڈ کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کر دی گئی

7

شجاع آباد،19 مئی(اے پی پی): سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی کی ہدایت پر  ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی شجاع آباد میں آ گاہی مہم تیز کر دی گئی ہے۔  ہیلتھ انسپکٹر رانا فرحان مجید  نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل شجاع آباد کے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کا دورہ کیا۔ مختلف مقامات پر لاروا سائیڈ نگ کارروائی کی گئی۔

ہیلتھ انسپکٹر رانا فرحان مجید  نے ڈینگی اور کوویڈ ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ ہا ئی سکول شجاع آبادکا دورہ کیا، ڈینگی ویکٹر کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اینٹومولوجسٹ رانا فرحان نے طلباء کو ڈینگی بخار، ڈینگی مچھر اور لاروا کی شناخت، ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی، تمام طلباء میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے ہاف آستین والی قمیضوں پر پابندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  بخار کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں، پوری آستین کی قمیض پہنیں، ریپلینٹ لوشن اور کوائل استعمال کریں۔

 رانا فرحان مجید نے ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے سکولوں کا دورہ کیا اور انہوں نے ڈینگی کی افزائش کے مقامات کو چیک کیا۔چھتوں کی صفائی،  پانی کے ٹینکوں کے ڈھکنوں کو ڈھانپنے ، لان اور میدانوں  میں گھاس کی کٹائی کے متعلق ہدایات دیں۔

بعد ازاں ملتان روڈ پر ڈینگی آ گاہی  واک بھی کی گئی۔ جس میں رانا فرحان مجید نے سکول پرنسپل زاہد حسین شاہ،  ڈینگی فوکل پر سن سید علی ثقلین شاہ ،گورنمنٹ ہا ئی سکول کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔