ملتان،13 مئی(اے پی پی):صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشنز مزید تیز، پاپڑ فیکٹریز، گرائنڈنگ یونٹس، بیکریز کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں اور 20 لیٹر ایکسپائر فلیورز، 25 لیٹر غیرمعیاری محلول، 30 لیٹر غیر معیاری سوڈا واٹر، پانچ کلو کھلا رنگ تلف کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے کہا کہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع پاپڑ فیکٹری کو حشرات زدہ محلول کے استعمال پر چالیس ہزار جرمانہ عائد کر دیا ہے اور کہا خام محلول میں مردہ مکھیاں پائے جانے، واٹر فلٹر پلانٹ نصب نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز کی ملاوٹ کرنے پر موضع گوپال پور میں گرائنڈنگ یونٹ کو 20 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے، پروڈکشن ایریا میں گندگی، حشرات کی روک تھام کیلیے ناقص انتظامات کیے گئے تھے اور کہا کہ بیکری پروڈکٹس میں ناقابل سراغ اجزا کی ملاوٹ کرنے رحمان پورہ میں بیکرز کو 15 ہزار جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ وہاڑی میں سوڈا واٹر میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ پر اڈہ پیر مراد میں سوڈا واٹر پلانٹ کو 15 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا مصر صحت اجزا سے پاک خالص خوراک کی ترسیل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔