ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی مذبح خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5قصاب گرفتار

9

ملتان،27 مئی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی مذبح خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی سربراہی میں منظور آباد اور اندرون شہر ایکشن لیا گیا اور بغیر سٹمپ اور بیمار گوشت فروخت کرنے والے 5 قصاب  کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر بیمار گوشت برآمد ہونے پر ملزم گرفتار کرائے  اس موقع پر  اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے شکایات پر سلاٹر ہاؤس کی بھی انسپکشن کی اور گوشت کی سکریننگ نہ ہونے پر محکمہ لائیو سٹاک اور ٹھیکیدار کی سرزنش کی اور کہا شہریوں کو مضر صحت گوشت کھلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کسی جگہ غیر قانونی سلاٹرنگ نہیں ہونے دینگے اور کہا کہ  اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں گوشت کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔