عیدالفطر؛ضلع بہاولنگر میں314 مقامات پرنماز عید اجتماعات ہوئے،ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

12

بہاولنگر، 3 مئی ( اے پی پی ): ضلع بھر میں  314 مقامات پر نماز عید پرامن طور پر ادا کی گئی۔  نماز عید اجتماعات میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ بڑے اجتماع مرکزی جامع العلوم عید گاہ اور جامعہ رضائے مصطفے عید گاہ میں منقعد ہوئے۔ اجتماعات میں ملکی سلامتی خوشحالی اور دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے خصوصی  دعائیں مانگی گئیں۔

 عید نماز اجتماعات کےلئےسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے 1400 سے زائد سیکورٹی اہلکاروں نے فرائض سرانجام دئیے۔