قوم پوچھتی ہےکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کے بعد دوبارہ کیوں شروع ہوئی؟  ، وزیراعظم شہباز شریف کا ایوان صنعت و تجارت کراچی میں خطاب

9

کراچی ۔20مئی  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو ایوان صنعت و تجارت کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پوچھتی ہےکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کے بعد دوبارہ کیوں شروع ہوئی؟ لگژری اشیاء پر پابندی لگائی تاکہ روپیہ مستحکم ہو۔گزشتہ 4 برسوں میں ڈالر 115 سے 189 تک پہنچا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا تحفہ دیا ہے۔