لوکل گورنمنٹس کو اختیارات کے ذریعے عوام دوست ہونا چاہیے، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز

17

لاہور،21مئی ( اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازکی زیر صدارت خصوصی ا جلاس ہوا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹس سے متعلق امور کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ لوکل گورنمنٹس کو اختراعات کے ذریعے عوام دوست ہونا چاہیے-عوام کونچلی سطح پر اچھی خدمات کی فراہمی میں بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں -انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر ترقی کے لئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے-اجلاس میں بلدیاتی نظام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غورعوامی نمائندوں اور ماہرین نے تجاویز پیش کیں ۔ اویس لغاری،عطا ء اللہ تارڑ، ذیشان رفیق،سمیع اللہ خان، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، عوامی نمائندے اور ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی ۔