کراچی ۔20مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو ایوان صنعت و تجارت کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگژری اشیاء پر پابندی لگائی تاکہ روپیہ مستحکم ہو۔سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا تحفہ دیا ہے۔سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا تحفہ دیا ہے۔ قوم پوچھتی ہےکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کے بعد دوبارہ کیوں شروع ہوئی؟ وزیر اعظم نے مزید کہا میں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تو ڈالر 189 پر تھا، اسی دن 8 روپے سستا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آ گئی۔