مری،19مئی(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے غیر قانونی تعمیرات کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنانے اور مری کو کنکریٹ کے پہاڑ بنانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب مری کلڈنہ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے عارضی طور پر بند رہے گی جب تک روڈ کی مرمتی کا کام نہیں ہو جاتا، جی پی او آنے جانے والی ٹریفک براستہ جھیکا گلی ویوفورتھ روڈ بنک روڈ اور امتیاز شہید و سیسل روڈ و دلکشا ء روڈ استعمال کرے گی۔ جھیکا گلی سے کلڈنہ روڈ کارپٹنگ کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہے، جھیکا گلی سے کلڈنہ آنے و جانے کے لیے لارنس کالج بائ پاس روڈ استعمال کریں۔کارٹ روڈ پر نزد خمزہ سی این جی کے پاس روڈ پر سے مین پلی کی مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے یکطرفہ ٹریفک گزر رہی ہے اس لیے لین لائن کی پابندی کریں۔ لاری اڈہ مری آنے و جانے کے لیے لارنس کالج روڈ اور پنجاب ہاؤس روڈ استعمال کریں، ٹریفک ڈائیورشن لگا دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک مری ڈاکٹر آصف کمال نے کہا کہ ٹریفک ڈیوٹی مکمل ہے سیاحوں و عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ لائن لین کی سختی سے پابندی کریں۔