ملتان، 05 مئی (اے پی پی): موٹروے سنٹرل 2 زون پر موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ یوزرز اور بچوں کے درمیان عید گفٹ تقسیم کئے گئے۔ زونل کمانڈر فدا حسین مستوئی کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے موٹروے پولیس آفیسران کے ہمراہ روڈ یوزرز اور بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی لائن ہیڈکوارٹر چوہدری مسرور علی، ڈی ایس پی بیٹ 23 عابد مرزا، پی ایس او اصغر شاھد، ریڈر ٹو سیکٹر کمانڈر انتظار مہدی اور پی آر او سیکٹر حسان ملک بھی موجود تھے۔
عید گفٹ تقسیم کرتے وقت تمام روڈ یوزرز کو بریفنگ دی گئی کہ وہ اوور سپیڈنگ نہ کریں،نیند کی حالت میں گاڑی چلانے سے اجتناب کریں، سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں جبکہ آفس میں موٹروے پولیس کے افسران و ملازمان کے لیے بڑے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا اور افسران و ملازمان کے بچوں میں عیدی اور گفٹ تقسیم کیے گئے۔