ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں نے عید الفطر بھرپور طریقے سے منائی

8

ملتان، 5 مئی (اے پی پی): چئیر پرسن سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں نے عید الفطر بھرپور طریقے سے منائی ۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے عیدالفطر کے لئے بچوں کو نئے کپڑے،جوتے، سینڈلز مہیا کئے گئے اور بچوں نے عید کے موقع پر نئے کپڑے جوتے پاکر خوشی کا اظہار کیا۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے عید پر خصوصی انتظامات کئے گئے اور عید کے تینوں دن بچوں کے لئے کھانے کے سپیشل مینیو اور سٹالز کا انتظام کیا گیا تھا۔

عید کے پہلے روز کمشنر ڈاکٹر ارشاد حسین، آر پی او جاوید اکبر، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان ، سی پی او خرم شہزاد حیدر،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر، میجر محمد عباس، میجر رباب عباس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا ،  ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے آفس آمد پر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور دیگر نے بچوں میں مٹھائی تقسیم کی، تحائف اور بائیسکل بھی دیئے۔

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے عید کے موقع پر بچوں کے لئے خاص اہتمام کرنے کا مقصد تاکہ ان لاوارث بے آسرا بچوں کو اپنے گھر اور والدین کی کمی محسوس نہ ہو۔