ملتان، 02 مئی (اے پی پی): رمضان بازاروں سے آخری روز بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مخلتف رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئیے اور اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور ریٹس چیک کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفننگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا عوام کی کثیر تعداد میں خریداری انتظامیہ کیلئے حوصلہ افزائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے اختتام پر بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں ، رمضان بازاروں سے ہزاروں شہریوں نے روزانہ فائدہ اٹھایا۔
ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہکاروں کو شاباش بھی دی۔