ملتان،03 مئی (اے پی پی):
کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنرعامر کریم خان نے عید بے سہارا بزرگوں اور بچوں کے ساتھ منائی۔انہوں نے نشتر ہسپتال اور اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اور مریض بچوں و شہریوں میں مٹھائی و کھلونے تقسیم کئے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سنٹرل جیل کا بھی دورہ کیا اور قیدی بچوں اور خواتین میں عید گفٹ اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے۔
کمشنر نے کہا کہ عید الفطر کا اصل پیغام دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے سہارا انسانیت کو عید کی میں شامل کرنا، انتظامیہ کا مقصد ہے، عید کے موقع پر بھائی چارے اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نظر انداز طبقے کی کفالت کیلئے سرگرم عمل ہے ، عید الفطر سے قبل نادار طبقوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر مثالی سیکورٹی کے ذریعے امن و امان قائم رکھا جائے گا۔