ملتان؛ ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن عید کے دوسرے روز بھی مکمل رفتار کیساتھ  جاری

31

ملتان، 4 مئی(اے پی پی): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن آج عید کے دوسرے روز بھی مکمل رفتار کے ساتھ  جاری ہے،کمپنی کی پوری  آپریشنل فورس صفائی میں مصروف عمل ہے اور صفائی آپریشن کی بھرپور مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

 سی ای او محمد فاروق ڈوگر  نے کہا کہ آج ورکرز کو گلیوں محلوں میں زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ، اندرون شہر اور یونین کونسلوں کے محلوں میں صفائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ اٹھانے کے لئے ہیوی لوڈر اور ڈمپر استعمال کئے جارہے ہیں۔

 محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ اندرون شہر کے علاقوں میں اوپن ڈرین کی بھی صفائی کی جارہی ہے ، کمپنی ورکرز نے عیدکے ایام میں شہر کو خوبصورت بنانے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کل جمعرات کو ورکرز کو متبادل کے طور پر چھٹی دی جائے گی۔