ملتان: انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں کا جائزہ اجلاس ، سٹریٹ لائٹس کی مرمت،مین ہولز کی تنصیب اور صفائی آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت

7

ملتان ،19 مئی (اے پی پی ): چیف سیکرٹری کی ہدایت پر انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں کا جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا، ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  سٹریٹ لائٹس کی مرمت،مین ہولز کی تنصیب اور صفائی آپریشن میں تیزی لائی جائے ۔سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن کیا جائے جبکہ سرکاری عمارات کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن جون سے قبل مکمل کی جائے ۔

ڈی سی رانا اخلاق احمد نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے گڈ گورنس کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔