اسلام آباد، 27 مئی (اے پی پی ): وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی بقاء اور ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، موجودہ حکومت کی ترجیح پورے پاکستان کی اجتماعی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو یہاں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر خیبر پختونخوا ایمل ولی خان سے ملاقات میں کیا، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔ایمل ولی خان نے وزیرِ اعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان کے جنگلات میں آگ پر فوری نوٹس اور کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔
سورس : وی این ایس ، اسلام آباد