میرپورخاص،17 مئی ( اے پی پی): تعليمی بورڈ میرپورخاص کے زیراہتمام نہم اور دہم کلاس کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں، امتحانات کے لیے 85 امتحانی مراکز تشکیل دئیے گئے ہیں جن میں کل 47371 طلبہ و طالبات امتحانات دیں رہے ہیں، نقل کی روک تھام کے لیے ایک درجن سے زاٸد ویجیلنس ٹیمیں بنائی گئی ہیں، ویجیلنس ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے 50 سے زاٸد کاپی کیس کیے۔
سخت گرمی اور حیسکو کی جانب سی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو امتحانات دینے میں سخت مشکلات در پیش آرہی ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے جسے کے مطابق سینٹر کے گردونواح میں نقل کے مواد کی ترسیل پر پابندی ہو گی اور فوٹو اسٹیٹ وغیرہ کو بھی بند رکھا جائے گا، موبائل فون امتحانی سینٹر میں لے جانے پر بھی پابندی ہے۔