اسلام آباد،06مئی(اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سے راجہ ظفر الحق نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں راجہ ظفر الحق نے وزیرِ اعظم کو کامیاب دورہء سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مبارکباد پیش کی اور وزیرِ اعظم کے عوامی فلاحی منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کے ویژن پر خراج تحسین پیش کیا۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد