لاہور،05مئی(اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی برجیس طاہر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو سعودیہ عرب اور متحدہ عرب امارات کے کامیاب دوروں پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔