ایبٹ آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ایبٹ آباد دورہ کے دوران ڈی پی او ایبٹ آبادسجا دخان کی زیر نگرانی سیکورٹی کے فول پروف انتظامیہ کئے گئے تھے۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کامرس کالج بلڈنگ اور ایبٹ آباد دہمتوڑبائی پاس کا افتتاح کیا، ورکرز کنونشن سے خطاب کیا، وزیر اعلیٰ کو پائن ہل سکول میں قائم ہیلی پیڈ سے سخت سکیورٹی حصار میں کامرس کالج اور بعد از دہمتوڑ بائی پاس لایا گیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے غنی باغ میں ورکرز سے خطاب کیا۔جلسہ سے خطاب کے بعد بزریعہ قافلہ دوبارہ پائن ہلز سکول میں قائم ہیلی پیڈ پر پہنچایا گیا جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی روانہ ہوئے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے کامیاب سکیورٹی اقدامات پر ضلع پولیس سمیت، تمام شعبہ جات، ٹریفک، ایلیٹ، سکیورٹی، سپیشل برانچ، لیڈیز پولیس کو بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر شاباش دی۔