وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گیوٹریس سے ملاقات

4

نیویارک ،18مئی  (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹریس سے بدھ کویہاں  میں ملاقات کی۔   وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ان اصولوں کے مطابق عالمی مسائل کے حل کی حمایت کی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں  نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کی ضرورت پر  زور دیا۔