پاکپتن؛ تھانہ چکبیدی  پولیس  کی   کارروائی  ،  7 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

46

پاکپتن؛ تھانہ چکبیدی  پولیس  کی   کارروائی  ،  7 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

پاکپتن،16 مئی  (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر   نصیب اللہ خان کی قیادت میں تھانہ چکبیدی پولیس  نے  کارروائی  کرتے  ہوئے  7 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر   کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد  کر لیا ہے ۔ گرفتار ڈکیت گینگ پاکپتن کے علاوہ اوکاڑہ اور ساہیوال میں بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ڈکیت گینگ سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ، 7 موٹر سائیکلیں، نقدی، واٹر پمپ اور موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی  اسلحہ   5 عدد پسٹل   برآمد کیا گیا ہے ۔