پاکپتن؛ڈی پی او کی عید پر ضلع بھر میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف،ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاران کو شاباش دی

30

پاکپتن،04مئی(اے پی پی): ضلع بھر میں نماز عید الفطر سخت سیکیورٹی انتظامات میں بخیر و عافیت ادا ہوئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان نےچاند رات اور نماز عید پر ضلع بھر میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاران کو شاباش دی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان نے نیو پولیس لائنز پاکپتن میں نماز عید ادا کی۔انکے ہمراہ ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز نے بھی پولیس لائنز پاکپتن میں نماز عید ادا کی۔

ڈی پی او نے عید کی نماز ادا کر کے پولیس افسران و اہلکاروں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔ انکی طرف سے پولیس لائنز پاکپتن میں پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں کھانا دیا گیا۔ڈی پی او  نے پولیس افسران و اہلکاران کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔