پاکپتن، 19 مئی(اے پی پی):گرمی کا قہر اور خشک سالی سے چھٹکارے کیلئے ڈی سی گراونڈ میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔شہریوں نے اللہ کی بارگاہ میں گڑگڑا کر بارش کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر نمازیوں نے کہا کہ چولستان میں خشک سالی سے خلق خدا مررہی ہے، اللہ کے حضور فریاد لے کر نماز استسقاء ادا کررہے ہیں۔انہوں نے الٹے ہاتھ رب العالمین سے التجا کی کہ اللہ پاک ہمارے گناہ معاف فرمادے اور ہم پر رحمت کی بارش فرما۔