پشین،03مئی(اے پی پی): ضلع بھر میں 25 سے زائد مقامات پر نماز عید الفطر کے اجتماعات کیے گئے، شہر عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ عسکری کرکٹ گراونڈ پر منعقد ہوا، مرکزی عید گاہ میں نماز عید کی امامت خطیب پشین قاضی مولوی محمد ہمایون نے کی۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سالمیت ،ترقی و خوشحالی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ضلعی انتظامہ کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔