ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

12

اوکاڑہ،27مئی(اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ انسانی صحت سے جڑے

معاملات کو ہمیشہ ہی اولین اہمیت دینا چاہیے، انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس کے لئے ہمیں بطور ٹیم کام کرنا ہے ہمیں اپنے دفاتر کو متحرک و فعال بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی گلی ،محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے انسداد ڈینگی مہم میں لوگوں کی شمو لیت کو بھی یقینی بنانا ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے اجلاس کو ضلع میں جاری ویکٹر سرویلینس اور فیلڈ ٹیموں کی کار کردگی بارے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں کے ہیڈ کو ارٹرز ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز مکمل طور پر فعال ہیں اور ہسپتالوں میں انسداد ڈینگی کی تشخیص اور علاج معالجہ کی مکمل سہولیات دستیاب ہیں ۔