ملتان،31 مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی سربراہی میں فلور ملز کے خلاف کریک ڈاؤن،سرکاری سستے آٹے کی فراہمی میں تعطل پر 5 فلور ملز سیل کردی گئیں ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات پر 10 فلور ملز کے خلاف کارروائی کی اور ڈپٹی کمشنر کا کم ناپ تول پر سیفل فلور ملز کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ڈپٹی کمشنر نے العمر فلور مل،حمزائی فلور مل اور کریم فلور مل کو سربمہر کرادیا اور کہا کہ ضلع میں آٹے کے 56 سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ،10کلو کا آٹا 490 اور 20 کلو کا تھیلا 980 میں مہیا کیا جارہا ہے اور کہا کسی صورت آٹے کی قلت نہیں ہونے دینگے ۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے بریفننگ دی۔