کراچی میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی،نماز عید۔کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

9

کراچی، 03 مئی (اے پی پی) : ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی منگل کے روز عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔دن کا آغاز نماز فجر کے وقت اللہ عزوجل کی عظمت وکبریائی کے اظہار کیلئے باآواز بلند پڑھی جانیوالی تلبیہ اور تسبیحات پڑھنے کے اہتمام سے کیا گیا۔

نماز عید کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہ سمیت مختلف چھوٹے بڑے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی، اسلام کی سربلندی سمیت عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

 نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔