کمشنر عامر خٹک  کی زیر صدارت محکمہ اوقاف والڈ سٹی آرکیالوجی بارے جائزہ اجلاس، ملتان کی صدیوں پرانی مذہبی و ثقافتی اہمیت اجاگر کرنے کا فیصلہ

4

ملتان،27 مئی 2022(اے پی پی):ڈویژنل انتظامیہ کا ملتان کی صدیوں پرانی مذہبی و ثقافتی اہمیت اجاگر کرنے کا فیصلہ،کمشنر نے  درباروں کی تزین و آرائش اور قلعہ کہنہ کی تاریخی حیثیت بحالی کا حکم بھی دیا۔

کمشنر عامر خٹک نے محکمہ اوقاف والڈ سٹی آرکیالوجی بارے جائزہ اجلاس کی  صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں ،دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاء کرام کے در پر آتے ہیں، صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہےاور کہا انتظامیہ قلعہ کہنہ اور تاریخی عمارات کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دے ۔

کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی عمارات اور عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کردار ادا کرے ، محکمہ اوقاف درباروں پر بنیادی سہولیات فراہم کرے  اور کمشنر  نےمعذور افراد کیلئے الگ انٹری اور واش رومز مختص کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا درباروں پر پرائیویٹ کولیکشن ہرگز نہیں ہوگی ۔

عامر خٹک نے واٹر فلٹریشن پلانٹس غیر فعال،واش رومز خراب ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیا اور کمشنر کا محکمہ اوقاف کو سرکاری املاک پر قابض قبضہ مافیا کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔