کوئٹہ،19مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر ضلع شیرانی کے جنگلات میں گزشتہ دس دنوں سے لگنےوالی آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دس دنوں سے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے زیتون کے قیمتی درختوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئےتھے۔ عوامی سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور جنگلات کے تحفظ پر کام کرنے والے اہلکاروں اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔