اقلیتی برادری نے ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے ؛گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی

1

پشاور، 23 جون (اے پی پی):  قائمقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا گیا ہے، جبکہ اقلیتی برادری نے ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار قائمقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کی ان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے صوبہ میں موجود اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی امور و اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات میں اقلیتی اراکین صوبائی اسمبلی روی کمار اور سردار رنجیت سنگھ بھی موجود تھے۔