Home National District News اٹک : پولیس نے گاڑی چھیننے والے گینگ کو گرفتار کر لیا،نقدی...

اٹک : پولیس نے گاڑی چھیننے والے گینگ کو گرفتار کر لیا،نقدی اور اسلحہ بھی برآمد

 

اٹک، 23 جون (اے پی پی ): اٹک پولیس نے گاڑی بُک کروا کر اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھیننے والے گینگ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےگرفتار کر لیا ہے، ملزمان سے نقدی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ ملزمان نے دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔

 ملزمان میں  میں غلام غنی ولد زریں سکنہ سوات حال ٹیکسلا ،رضوان اللہ ولد غلام نور  سکنہ صوابی حال ٹیکسلا ، تاج محمد ولد فقیر گل سکنہ صوابی ، عادل ولد سلطان زیب سکنہ مردان اور آمنہ بی بی زوجہ عبداللہ شاہ سکنہ ٹیکسلا شامل ہیں۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عمر سلامت نے پولیس ٹیم کو  کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔

Exit mobile version