حکومت اور اپوزیشن بلوچستان کی ترقی کیلئے ایک پیج پرہیں،ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ

1

کوئٹہ:23 جون(اے پی پی) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ایک پیج پرہیں، حکومتی اور اپوزیشن اراکین کیساتھ بجٹ میں انصاف کیاگیا،بجٹ میں جو وسائل وفاق سے ہم توقع کررہے تھےوہ نہیں ملے اگر ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ہے تو صوبے کو ترجیح دینا ہوگا۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں جب بھی بجٹ پیش کیاجاتا تھااسمبلی کیاندراورباہر دونوں جگہ احتجاج نظرآتاتھا، وزیراعلی کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے اس بار بجٹ کے موقع پر ایسا کچھ نہیں ہوا، حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کیفنڈز اور حق عوام تک پہنچے،ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومتوں میں ہمیشہ اپوزیشن کو نظرانداز کیاگیا،وزیراعلی نے اس عزم کااعادہ کیاتھا کہ وہ کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اس چیز کو یقینی بنایاگیا کہ کوئی غیر ضروری اسکیم بجٹ میں شامل نہ ہوسکے،ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے، بلوچستان پر بہت زیادہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے، محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام دوست بجٹ پیش کیاگیا،پانی کے مسئلہ کے حل کیلئے دو ڈیمز کیلئے فنڈز اور وسائل مہیاکئے گئے ہیں،حکومت کی کوشش تھی کہ اس بجٹ میں زیادہ سیزیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے جائیں،،صوبے کے کچھ علاقوں میں ترقی نہ ہونے کی وجہ سے امن وامان کا مسئلہ ہے،ترجمان فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو صدربلوچستان عوامی پارٹی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، وزیراعلی کی قیادت میں بی اے پی مزید مستحکم ہوگی۔