Home National District News رینالہ خورد؛اکاؤنٹ آفس  میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، کمرے میں...

رینالہ خورد؛اکاؤنٹ آفس  میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، کمرے میں موجود ریکارڈ جل کر خاکستر

رینالہ خورد،23جون(اےپی پی): ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے سے مبینہ طور پر کمرے میں موجود اہم ریکارڈ جل گیا ہے۔

 ریسکیو 1122 کے عملہ نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا،  آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے ،آگ لگنے کی وجہ سے اکاؤنٹ آفس میں کام بند کردیاگیاہے  ۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Exit mobile version