عمران خان قوم کے ساتھ فراڈ کرتے رہے ان سے پوچھا جائے کہ امریکی سازش والا بیانیہ کہاں گیا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ

3

اسلام آباد، 22 جون  ( اےپی پی): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی  وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ساتھ مشترکہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے ساتھ فراڈ کرتے رہے ان سے پوچھا جائے کہ امریکی سازش والا بیانیہ کہاں گیا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ  نیب قوانین میں ترامیم سے فائدہ خان صاحب کے اردگرد مافیا کو پہنچے گا۔ عمران خان نے 5 ارب لے کر برطانیہ سے ملنے والے 50 ارب روپے اسی شخص کو لوٹا دیئے ہیں۔