فیض احمد فیض کی شاعری کا روسی زبان میں ترجمعہ پر مبنی کتاب کی روس کے تاریخی انسٹیٹوٹ آف اورینٹل سٹڈیز میں رونمائی کی تقریب

12

اسلام آباد، 22 جون ( اےپی پی): فیض احمد فیض کی شاعری کا روسی زبان میں ترجمعہ پر مبنی کتاب کی روس کے تاریخی انسٹیٹوٹ آف اورینٹل سٹڈیز میں رونمائی کی تقریب  منعقد کی گئی۔کتاب سفارتخانہ پاکستان، انسٹیٹوٹ آف اورینٹل سٹڈیز اور خودوژدوستنایہ پبلیکیشنز کے تعاون سے بپلش کی گئی ہے

کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان نے اس کو دونوں ممالک کے درمیان روابط کا اہم ستون قرار دیا ۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے کہا کہ فیض کی شاعری روسی عوام کے دلوں میں گھری ہوئی ہے اس کتاب کی اشاعت سے دونوں ممالک کے عوام کے روابط کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انکی اپنی فیض کے ساتھ فیملی روابط تھے ۔فیض ہی کے کہنے پر انکی اہلیہ کا درمیانی نام “مدیحہ “ رکھا گیا تھا ۔فیض کیلیے ماسکو میں محبت اور خلوص کا اہم جز پایا جاتا ہے ۔ فیض احمد فیض نے اپنی کئی فلک شگاف اشعار ماسکو میں لکھیں ۔

پاکستانی سفیر  نے مزید کہا کہ ماسکو کے لوگ ہم سے بھی اسی  گرم جوشی سے پیش آتے ہیں ۔

انسٹیوٹ کے صدر وٹلے نومکن نے اپنی فیض احمد فیض کے ساتھ ملاقاتوں کا ذکر کیا۔انہوں نے کتاب کو پاکستان اور روس کے تعلقات میں فروغ کا ایک اہم اقدام اقرار دیا ۔ڈاکٹر علی اکبر کبروف نے اردو شاعری کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔