ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

2

ملتان،23جون (اے پی پی): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مدینة الاولیاء ملتان میں صفائی کے مثالی نظام کے قیام کے لئے اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں اور ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے لئے  40 کروڑ روپے کی نئی مشینری کی خریداری کے لئے حتمی منظوری دے دی گئی  ہے اور کہا کمپنی میں افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے لئے491 نئے سینٹری ورکرز  بھرتی کئے جائیں گے کمپنی کی آمدنی بڑھانے کے لئے انتظامیہ کو ریونیو جنریشن کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہےاور کہا عید پلان کی منظوری کے لئے سب کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور اہم فیصلے ڈپٹی کمشنر و چئیرمین ایم ڈبلیو ایم سی  محمدطاہر وٹو کی زیر صدارت بی او ڈی کے اجلاس میں کئے گئے ہیں ۔کمپنی کے سی ای او محمدفاروق ڈوگرنے اجلاس میں شرکت کی اور کمپنی ڈائریکٹرز یاسر بچہ، فلزہ ممتاز، ڈاکٹر اللہ بخش اور جاوید اقبال کی شرکت کی۔

 کمپنی سیکرٹری محمد کبیر خان نے بی او ڈی کے اجلاس کو بریفنگ دی ۔چیف انٹرنل آڈیٹر طاہر شبیر، منیجرز ساجد ریاض اور آصف شبیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

 ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا شہر کی صفائی کے لئے نئی مشینری کی خریداری ناگزیر ہے ، مشینری کی خریداری اور ہیومن ریسورس کی بھرتی میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے اور کہا کہ کمپنی کی آمدنی بڑھانے کے لئے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جائے ۔

طاہر وٹو نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ،جنرل بس اسٹینڈ اور سبزی و فروٹ منڈی کے ساتھ صفائی کے ایم او یوز کی تجدید کی جائے اور کہا پرائیوٹ رہائشی کالونیوں کے ساتھ صفائی کے لئے خدمات فراہم کرنے کےمعاہدے کئے جائیں ۔

سی ای او محمدفاروق ڈوگر نے کہا کہ مشینری کی خریداری کی حتمی منظوری خوش آئند اقدام ہے، کمپنی کی موجودہ مشینری انتہائی بوسیدہ ہو چکی ہے اور کہا کہ کمپنی کے وجود میں آنے کے بعد ورکرز کی کوئی بھرتی نہیں کی گئی جبکہ  شہر کی آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے شہر میں روزانہ پیدا ہونیوالا کچرا کمپنی کی استعداد کار سے زیادہ ہے اس لئے نئی مشینری اور افرادی قوت کے آنے سے شہر میں صفائی کا مثالی نظام قائم ہوگا اور کہا مشینری کی خریداری کے لئے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا۔