Home National District News  ملتان: کمشنر انجنئیر عامر خٹک کی زیر صدارت انتظامیہ و سیاسی عمائدین...

 ملتان: کمشنر انجنئیر عامر خٹک کی زیر صدارت انتظامیہ و سیاسی عمائدین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

ملتان، 23 جون( اےپی پی): ڈویژنل انتظامیہ، عوامی نمائندگان کا عوامی فلاحی منصوبوں کی فوری تکمیل پر اتفاق کا اظہار کیا اور کمشنر انجنئیر عامر خٹک کی صدارت میں انتظامیہ و سیاسی عمائدین کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور مسلم ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر و رہنماؤں نے شرکت کی اور ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے عوامی نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی عامر خٹک نے کہا کہ آپس کے روابط مضبوط کرنے سے جنرل پبلک کو فائدہ ہوگا اور کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر کام کرنا ہوگا اور انہوں نے کہا کہ اداروں کے مسائل حل کرکے انہیں مضبوط کرنا ہے اور کہا میپکو اپنی فیلونگ کا وقت تبدیل کرے، رش کے وقت شہری پریشانی کا شکار ہوتے ہیں کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں میپکو مسائل بارے کمیٹی تشکیل دیدی عامر خٹک نے کہا کہ بے ہنگم تاروں، خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی بارے مکمل رپورٹ ڈی سی ملتان کو بھیجی جائے۔

Exit mobile version