مکہ مدینہ ہمارے ایمان کا محور،عقیدت الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی؛ وفاقی وزیر اسعد محمود

6

اسلام آباد،22 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے کہا ہے کہ مکہ مدینہ ہمارے ایمان کا محور ہے،عقیدت الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر مواصلات نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے بدھ کو یہاں ملاقات میں کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان  تعمیری شعبے میں تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر مواصلات نے  کہا  کہ  دونوں ممالک کے عوام محبت اور اعتماد کے گہرے رشتے میں جڑے ہیں۔

سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان دوسرا گھر ہے،پاکستان کو ہر شعبہ میں تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی ترقی اور سلامتی پوری مسلم دنیا کے لئے اہم ہے۔