وفاقی وزیراقتصادی امور سردار ایازصادق  کی  بیرونی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کی بروقت  تکمیل کی ہدایت

1

اسلام آباد،23جون  (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور سردار ایازصادق نے بیرونی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کویہاں بیرونی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  کی۔اجلاس میں توانائی کے شعبے میں بیرونی معاونت سے مکمل کئے  جانے والے منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیرنے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے متعلقہ وزارت اور امداد دینے والی ایجنسیوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور مشکل پراجیکٹس کوہنگامی بنیادوں پرمکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔