Home National District News چنیوٹ؛ ڈپٹی کمشنر کا مختلف شاہرات کا دورہ،صفائی کی صورتحال...

چنیوٹ؛ ڈپٹی کمشنر کا مختلف شاہرات کا دورہ،صفائی کی صورتحال ، بارش کے بعد پانی کی نکاسی کو چیک کیا

چنیوٹ، 23 جون (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے جمعرات کو یہاں  سی او ایم سی کے ہمراہ شہر کی مختلف شاہرات کا دورہ  کیا جہاں انہوں نے  صفائی کی صورتحال اور بارش کے بعد پانی کی نکاسی کو چیک کیا۔انہوں نے سی او ایم سی محمد وقاص کو تمام فٹ پاتھوں سے انکروچمنٹ ختم کروانے، صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور روڈز کے اطراف میں زمین کی سطح ہموار کروانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انکا کہنا تھا کہ شہر کی بہتری کیلئے عملی طور پر اقدامات جاری ہیں۔

Exit mobile version