اگر ہم عمران حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہیں کرتے تو پاکستان خدانخواستہ ڈیفالٹ کر سکتا ہے ؛ مریم نواز

24

اسلام آباد،16جون  (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے  کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کے باعث ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے،اگر ہم عمران حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہیں کرتے تو پاکستان خدانخواستہ ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔

  جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ   پی ٹی آئی کے معاہدے کے تحت آج پیٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر ہوتی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد  شہباز  شریف کی حکومت نے پیٹرول پر اپنی طرف سے ایک پیسہ بھی نہیں بڑھایا،عمران خان نے جاتے جاتے جو تباہی مچائی اس سے نکلنے میں مہینوں یا سال لگ جائیں گے، ملک کو اس نہج پر عمران خان لے کر آیا ہے ، ہماری مجبوری ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑتے ہیں تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا۔