ایف اے ٹی ایف ٹیکنیکل ٹیم کا دورہ پاکستان، فیٹف حکام سے رابطے میں ہیں ،امید ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکل جائیں گے؛وزیر مملکت حناربانی کھر

25

اسلام آباد، 18 جون (اے پی پی ): وزیر مملکت برائے خارجہ امور حناربانی کھر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیٹف حکام سے رابطے میں ہیں ،‏امید ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔

ہفتہ کو یہاں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام 7 ایکشن پلانز کو وقت سے پہلے مکمل کر لیا ہے،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے  تمام شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم  کیا اور سراہا ہے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حناربانی کھر نے کہا کہ فیٹف نے ٹیکنیکل ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو کسی بھی ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے طریقہ کار کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مگر ریاست نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔