تاجروں کی املاک،لوگوں کی جان ومال،عزت آبرو کی حفاظت اولین ترجیح،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او چنیوٹ اسدالرحمن

15

چنیوٹ، 14 جون( اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ اسدالرحمن نے تاجروں کے وفد سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی پی او دفتر کے افسران،تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔تعارفی ملاقات کے بعد چنیوٹ سٹی میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چنیوٹ پولیس کی جانب سے  بنائے گئے سٹیٹ آف دی آرٹ سمارٹ سٹی چنیوٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔تاجروں نے چنیوٹ پولیس کی جانب سے سمارٹ سٹی چنیوٹ پراجیکٹ کو بھرپورسراہااور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے تاجروں کے مسائل،تجاویز سنے اور انکے حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی املاک،شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے۔شہر کے اہم پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے کرائم کنٹرول کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری،سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے فالکن سکواڈ کا موثر گشت کو یقینی بنایا جارہاہے۔امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تاجر برادری کو بھی اپنا کردار اداکرناہوگا۔تاجربرادری نے امن وامان کے قیام،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا بھرپور کرارادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔